کیچ زامران میں فوجی کشی جاری دو افراد حراست بعد جبری لاپتہ



کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع کیچ کے علاقہ زامران میں فوج کشی  جاری ہے   دو افراد جبری لاپتہ ۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کےعلاقے زامران میں گیشتردان،نوانو، خان کلگ سمیت گردانواح کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی  جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی بربریت  کے دوران شعیب ولد ملا سلام سکنہ گلی اور پرویز ولد فتح محمد سکنہ نوانو نامی افراد کو  گیشتردان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ افراد کو پاکستانی فورسز نے اس وقت حراست میں لیا  جب وہ دونوں اپنے مویشیوں کی  دیکھ بحال  کیلے مذکورہ پہاڑ گئے ہوئے تھے۔

آپ جانتے ہیں پہاڑی علاقہ میں خانہ بدوش اپنے مال مویشیوں کو چھوڑ دیتے ہیں اور کبھی کبھار ان کی دیکھ بحال کیلے انکے چرواہے یا وہ خود چلے جاتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post