خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع خاران ریاستی آلہ کار لطیف نوتیزی کے ایک ٹھکانے پر مسلح افراد کا حملہ ،
اطلاعات کے نامعلوم آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے باب خاران کے قریب واقع لطیف نوتیزی کے ایک اڈہ نما ٹھکانے کو دستی بموں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹھکانے پر حملے کے وقت لطیف نوتیزی کے نجی محافظ موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹھکانہ لطیف کے کریش پلانٹ سے منسلک ہے، حملے میں مسلح افراد نے وہاں موجود گاڑیوں اور کمروں میں موجود کرائے کے محافظوں پر بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جاعہ وقوعہ سے کم از کم دو دھماکوں اور مسلسل فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔
حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے۔
آپ کو علم ہے لطیف نوتیزی ایک ریاستی آلہ کار کے طورپر جانے جاتے ہیں ، جسے حالیہ دنوں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے نے اس کے بھائی سلام نوتیزی سمیت ہٹ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔