نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع نوشکی ،خاران اور قلات کے مختلف پہاڑی علاقوں میں تین روزہ فوج کشی کے دوران فورسز نے 8 افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے تاہم خدشہ ہے مزید افراد بھی فوجی بربریت دوران جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہونگے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اس وقت تک ملا نذیر سمالانی، فقیر محمد سمالانی، جان محمد سمالانی، ظفر اللہ ولد جان محمد سمالانی، محمد وارث سمالانی اور ہاشم ولد سید خان ساسولی کے نامو
ں کی تصدیق ہوئی ہے ، جبکہ دو راہگیر بھی جبری لاپتہ کیے گئے ہیں جن کے نام سامنے نہیں آسکے ہیں ۔
آپ کو علم ہے گذشتہ ہفتے تین روز فوج کشی دوران زمینی فضائی فورسز حصہ لے رہے تھے مذکورہ پہاڑی علاقے جو تین اضلاع نوشکی قلات اور خاران کے حدود میں آتے ہیں میں آباد خانہ بدوش اور کاشتکاروں کے گھروں پر گن شپ ہیلی کاپٹر وں سے شیلنگ بھی کی گئی تھی ۔