کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار ،ویب ڈیسک ) کوہلو میں پاکستانی فورسز چوکی اور کیمروں پر مسلح افراد کا حملہ نقصانات کی اطلاعات۔
تفصیلات کے مطابق کوہلو بِبر کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس سے
فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب کوہلو کھجوری میں فورسز کو کیمروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
ادھر کیچ گورکوپ میں پاکستانی فورسز کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے ،اس طرح کیچ تحصیل بلیدہ میں مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا ۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی نواز آباد کے مقام پر سوئی سے پنجاب جانے والی 36 انچ کے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا ۔
دریں اثناء آواران کے علاقہ مشکے گجر میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔
اس طرح بولان میں پیر غائب دوراھی کے مقام پر قائم فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے ۔