گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر شہر سربندر میں واقع عبد الستار ابراہیم ، علی شھداد ،، عبدالغنی جمعہ گھر میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں سمیت فورسز گھس کر چادرچاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین وحضرات کے موبائل فونز چھین کر لے گئے تاحال انھیں واپس نہیں کیے جارہے ہیں ۔
متاثرین نے کہاہے کہ ریاستی خفیہ ایجنسیز ریاستی سیکورٹی فورسز نے 5 نومبر 2024 کی رات تقریبا 12 بجے کے قریب گھروں میں گھس کر خواتین وبچوں کو نیند سے جگایا شدید جسمانی ذہنی تشدد کر کے وہاں گھر میں موجود تمام خواتین و خضرات کی موبائل فون زبردستی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے اسی رات تقریبا 2 بجے کے قریب سربندر میں ہی واقع خدابخش مراد بخش کے گھروں پر بھی بلاجواز بغیر کسی وجوہات کی بنا پر چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر موبائل فون بھی چھین کر لے گئے جس کے بعد تاحال انھیں واپس نہیں کیاگیا ہے ۔
انھوں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فورسز خفیہ اداروں سے پوچھ گچھ کرکے متاثرہ خاندانوں کے موبائل فونز واپس کیے جائیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ اگر فون واپس نہیں کیے جاتے ہیں تو اس کا مطلب گلی کے چور اور فورسز اور خفیہ اداروں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ مقامی انتظامیہ ان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش کریں ۔