راولپنڈی ( آئی ایس پی آر ) پاکستانی فوج کی تعلقات عامہ نے جاری بیان میں اعتراف کیا ہے کہ پنجگور بالگتر میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے ہمراہ 12 ،13 نومبر کی درمیانی رات فوجی کشی دوران گھات لگاکر ثناء بارو نامی شخص سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ۔
انھوں نے دعوی کیاہے کہ ثناء بارو ڈسٹرکٹ کیچ میں مجید بریگیڈ کے لیے فوکل ریکروٹمنٹ ایجنٹ، خاص طور پر خودکش بمبار تھا اور فوج کو انتہائی مطلوب تھا۔
ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کی فوج مقامی مسلح جتھوں کے ساتھ مل کر ایسے گھات لگاکر مزید فوجی کشی کی کارروائی سرانجام دینے کیلے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب علاقائی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ فورسز اکثر رات کو مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے ساتھ مل کر دیہات، گاوں کے داخلی خارجی راستوں سمیت پہاڑوں سے آنے والی ندی نالوں پر گھات لگاکر بیٹھ جاتے ہیں، اوروہاں سے آنے والے نہتے لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کردینے کے بعد مقابلے کا نام دیتے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ پہاڑوں میں رہائش پذیر لوگ خانہ بدوش ہمیشہ گرمی کی وجہ سے رات سہ پہر کے وقت اپنی گھروں سے سفر پر نکل کر شہر دیہاتوں کا رخ کرتے ہیں اور فجر کے وقت ہی قریبی دیہات یا شاہراہوں پر پہنچ جانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ گھر کا راشن لیکر واپس اپنی منزل کی طرف پہنچیں مگر فورسز انھیں بغیر پوچھ گچھ فائرنگ کرکے قتل کردیتے ہیں ۔ابتک درجنوں نہتے خواتین و حضرات بچے بالگتر کیل کور کے سڑکوں ندی نالوں کے راستوں پگڈنڈیوں پر مارے جاچکے ہیں۔