کیچ پاکستانی فورسز نے اسکول استاد کو لہولہان کرکے بیٹے کو لاپتہ کردیا، احتجاجا سی پیک شاہراہ بند

 


کیچ( مانیٹرنگ ڈیسک  ) پاکستانی فورسز کا ماسٹر عصا ء نامی شخص کے گھر پر چھاپہ انھیں بھائی سمیت لہولہان کرکے بیٹے کو لاپتہ کردیا ،احتجاجاً سی پیک شاہراہ بند ۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شہرک میں قابض پاکستانی فورسز نے سوموار منگل کی درمیانی شب  عصا ء راہی نامی اسکول استاد کے گھر پر چھاپہ مارکر گھر کے خواتین بچوں سمیت انھیں اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بناکر انکے بیٹے سھراب راہی جوکہ تربت  اسکول میں کلرکی ہیں کو حراست میں لیکر  جبری  لاپتہ کر دیا ۔

 واقع کیخلاف، سہراب کی بازیابی کیلے ان کے اہلخانہ سمیت علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ کو تمام آمد و رفت کے لیے بند کرکے احتجاج شروع کردیا ۔ 

 عصاء راہی  کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو گھر سے قابض پاکستانی فورسز نے اٹھایا ہے۔ جس کے سبب خواتین  علاقہ مکینوں نے شہرک کے مقام پر تربت، شال شاہراہ احتجاجاً بند کردیا ہے۔ 

انھوں نے کہاہے کہ میرا بیٹا سرکاری ملازم ہے اسے اسطرح چھاپہ مارکر چادرچاردیواری پائمال کرکے تشدد کا نشانہ بناکر لاپتہ کرنا  غیر اخلاقی کے علاوہ غیر قانونی عمل ہے ، ایسے غیر مہذب حرکات کرکے فورسز کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم بہادر اور قانون سے بالاتر ہیں۔ 

اس حرکت پر عدالتوں کو آنکھیں کھولنا چاہئے کہ یہاں ایک استاد کی یہ حالت ہے تو عام شہریوں سے فورسز کیسے کیسے رویہ اپنائے ہوں گے ۔ 





Post a Comment

Previous Post Next Post