بلوچستان کے بلوچ عوام کی اکثریت آزادی کے نظریے پر گامزن ہے۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے رکن نواب اسلم خان رئیسانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کیاہے ،انھوں نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں بلوچ قوم تین حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔
بلوچ قوم کی بڑی اکثریت آزادی پسند ہے اور قومی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ دوسرا حصہ ان افراد پر مشتمل ہے جو اقتدار کے حصول کے لیے ہر حال میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ وابستہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ پرست قوم پرست جماعتوں پر مشتمل تیسرا حصہ ایک کمزور اور محدود گروہ ہے جو فیڈریشن کے اندر رہتے ہوئے حقِ حاکمیت اور وسائل پر دسترس کی بات کرتا ہے۔
نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہےکہ حتمی بات یہ ہے کہ موجودہ حالات میں ان قوم پرست پارلیمانی جماعتوں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی ہے۔