قلات اور مچھ میں فوج کشی جاری ، تربت میں فورسز پر بم حملہ ھلاکتوں کا خدشہ



کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع بولان میں تیسرے اور ضلع قلات میں دوسرے روز بھی  پاکستان فورسز  کی فوج کشی جاری، ہیلی کاپٹروں کی مسلسل گشت جاری ، تربت ہوشاب میں فورسز پر بم حملہ متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ  ۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقہ مچھ میں آج تیسرے روز بھی فوجی کشی  جارہی رہی ،علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آب گم ، گونی پرا اور گردنواح کے علاقے فوج کشی  کی زد میں ہیں ۔

اس طرح گذشتہ روز سے قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان زمینی فضائی فوج کشی بھی برقرار ہے ۔ دوسری جا نب دونوں اضلاع  میں مواصلاتی نظام کو بند کردیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے مکمل معلومات تک رسائی نہیں ہوپارہی ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے مزکورہ علاقوں میں فوج کشی دوران  پیدل فوجی دست مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں جبکہ جنگی ہیلی کاپٹروں نے بعض مقامات پر شدید شیلنگ کر رہے ہیں۔

ادھر ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔



ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حکام نے اس حملے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post