کوئٹہ (مانیٹرنگڈیسک) مسلم باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ، لواحقین کا نعش سڑ ک پر رکھ کر احتجاج ، پولیس حکام کے مطابق اتوار کو مسلم باغ کے علاقے مہاجر اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےعبدالواحد محرابزئی نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے ۔
پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاسء کے حوالے کردی گئی ۔
لواحقین نے شال ژوب مرکزی شاہراہ پر نعش رکھ کر احتجاج کیا جس سے سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔
بعدازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کر کے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔
علاوہ ازیں دشت سبی روڈ پر مزداگاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا دوافراد موقع پر ھلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دشت سبی روڈ رفتار ہوٹل کے مقام پر تیزرفتار مزداگاڑی کے سامنے سے موٹرسائیکل آنے پر گاڑی نے موٹرسائیکل کو بچھانے کی کافی کوشش کی لیکن تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو کچھل کر گاڈی بے کابو ہوکر روڈ سے نیچے گرگیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار جاویداحمد ولد قادربخش اور قدیراحمد ولد عبدالمجید موقع پر ھلاک ہوئے اور عابد ولد عبدالمجید اقوام رئیسانی سکنہ دشت سپیزنڈ زخمی ہوا جبکہ مزدا گاڑی میں سوار محمداسماعیل ۔ محمدسلیم اور محمدفہیم اقوام کھوسہ سکنہ ڈیرہ مرادجمالی شدید زخمی ہوئے ۔
حب درگاہ شاہ نورانی سے اتوار کی علیٰ صبح واپس آنے والے زائرین کی کوسٹر تیز رفتاری کے سبب ویراب چیک پوسٹ کے قریب اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں کوسٹر ڈرائیور اکرم ھلاک ،جبکہ 10سے زائد زائرین زخمی ہو گئے ۔
واقعہ کے اطلاع ملنے پر مرک 1122کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئے اور حادثے میں ھلاک شخص اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفرکردیا گیا ۔
دریں اثناء ہرنائی کے علاقے طالب لیز زہری کول مائن ایریا امان اللہ اور سید محمد کے کول مائن میں کام کے دوران ٹھیلہ کی رسی ٹوٹنے سے ایک کانکن عصمت اللہ ولد نذر محمد قوم لوون سکنہ ژوب ھلاک جبکہ ایک کانکن فضل محمد ولد فقیر محمد قوم شادوزئی سکنہ دکی زخمی ہوگیا زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کوڈال ریفر کر دیا گیا۔