بلوچستان سی ٹی ڈی کی فائرنگ و دیگر واقعات وحادثات میں 2 خواتین سمیت 10 افراد ھلاک ،متعدد زخمی



کوئٹہ  (مانیٹرنگ ڈسک ،  ویب ڈیسک) بلوچستان ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی  کی  جعلی کارروائی  تین افراد کو قتل اور دو کو زخمی کردیا ۔

دوسری جانب  سی ٹی ڈی کا حسب معمول دعوی ہے کہ  تین مشتبہ افراد کو ہلاک اور دو کو حراست میں لے لیا ہے۔

ادھر خضدار  تحصیل کرخ کے علاقہ لاکھارو میں موسیانی زہری قبائل کے درمیان لڑائی جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے فائرنگ ایک شخص ھلاک اورایک زخمی ہوگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق تحصیل کرخ کے علاقہ میں موسیانی قبائل کے درمیان فائرنگ محمدعمر ولدمحمدیعقوب ھلاک اور محمدعمران ولد محمد عمر زخمی ہوگیا ۔

 مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کرکے زخمی کو مزیدعلاج کے لئے سول ہسپتال خضدار منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

ضلع کیچ دشت پیروتگ کے مقام پر مجید عبد الرحیم نامی شخص کو چاکو کے وار سے قتل کردیا گیا ۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اسے کس نے کیوں قتل کردیا ۔

پشین میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ، جدید اسلحے کا استعمال ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

 لیویز کے مطابق پشین کلی کربلا میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ، جدید اسلحے کا استعمال گزشتہ دو گھنٹوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے مسلح تصادم سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے مسلح تصادم سے علاقہ مکینوں کا آمد و رفت متاثر ہے۔ 

علاوہ ازیں مسلم باغ کنچوغی کلی (تنگی) کے رہائشی جانان کے گھر میں رات کو اچانک آگ لگ گیا جس کی  وجہ سے ان کا ایک  (بیٹا  دو بیٹیاں  جھلس کر ھلاک ہوگئیں۔ 

ہرنائی: شاہرگ کو ئلہ میں مٹی کا تودا گرنے سے کانکن ھلاک ہوگیا ۔ 

شاہرگ کوئلہ کان میں کانکنی کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا جس  محمداللہ ولد خیر محمد سکنہ  روزگان افغانستان ھلاک ہوا ۔ 

کانکن کی نعش کو رورل ہیلتھ شاہرگ منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ 

پنجگور گرمکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل ۔ پولیس کے مطابق دوست جان ولد احمد جان ساکن گرمکان اپنے دوست ارسلان کے ہمراہ بسواری سی ڈی موٹر سائیکل گھر جارہے تھے کہ گرمکان میں نامعلوم افراد نے ان پر پیچھے سے فائر کردی جس کے نتیجے میں دوست جان زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ سریکو ران پنجگور کارروائی کررہا ہے ۔

بلوچستان کے تاریخی بدنام زمانہ مچھ جیل   قیدی نے زندگی سے تنگ آکر دلبرداشتہ ہوکر شبیر احمد سکنہ ضلع قلات  نامی قیدی نے خودکشی  کرلی ۔

آپ کو علم ہے یہ پہلا قیدی نہیں اس سے قبل بھی کئی قیدی خودکشی کرچکے ہیں ۔ 




Post a Comment

Previous Post Next Post