قلات پاکستانی فورسز پر بم حملہ بڑی تعداد میں فورسز کے ھلاکتوں کی اطلاعات

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کو ایک بم  حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قلات کے علاقے ہربوئی میں آج صبح پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت بم حملے   میں نشانہ بنایا گیا جب وہ فوج کشی  کی غرض سے علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔

بتایا جارہاہے کہ نامعلوم افراد نے فورسز کے خالی چوکی میں پہلے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا۔

جیسے ہی  دس کے قریب فورسز اہلکار مذکورہ چوکی کے اندر داخل  ہوئے تو  زور دار  دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آخری اطلاع تک بم دھماکے کی ذمہداری تاحال کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے  قبول نہیں کی ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post