پنجگور پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ،حکومت کی عسکریت پسندوں کیخلاف طاقت کے استعمال کا فیصلہ

 پنجگور  پاکستانی 



کوئٹہ ،پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کا پروم میں فوج کشی جاری ۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں گذشتہ روز سے فوجی کشی جاری ہے۔ جبکہ علاقائی میں بڑی تعداد میں فورسز کی اہلکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

عینی شاہد کے مطابق پاکستانی فوج کل پہاڑی سلسلے میں داخل ہوئے ہیں ،جبکہ پنجگور سے مزید فوجی دستوں کا آمد بھی علاقے میں جاری ہے۔

دوسری جانب شال میں حکومت پاکستان کا بلوچ عسکریت پسندوں کیخلاف پوری طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت شال  میں اہم اجلاس دوران فیصلہ کیاگیا ،جہاں  ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 





Post a Comment

Previous Post Next Post