کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے دونوں نوجوان منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔
گمشدگی کا شکار ہونے والے افراد میں ایس ایم لاء کالج کراچی کے طالبعلم حاتم بزنجو اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اے ایس آئی دل وش بلوچ شامل ہیں۔
انکے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کو سادہ لباس اہلکاروں نے کراچی گلشن اقبال میں موجود ایک گھر سے حراست میں لیا اور بغیر کسی وضاحت کے لے گئے۔ ان کے اہل خانہ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
لواحقین کے مطابق انہوں نے واقعہ کے خلاف مقامی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکاری ہیں ۔