کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ، ویب ڈیسک ) مستونگ جماعت اسلامی ضلع مستونگ کے رہنما و نوجوان صحافی ملک نادر خان علی زئی کی مہمان خانہ پر نا معلوم افراد کی شدید فائرنگ، زرائع کے مطابق ملک نادر خان علی زئی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ادھر بلوچستان کے علاقے چمن میں 8سو فٹ گہرے بور سے بچے کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا چوکیدار کا 3 سال کا بچہ بدھ کی رات 8 بچے سے بور میں پھنسا ہوا تھا بچے کو نکالنے کے لیے کوششیں 30 گھنٹے تک جاری رہیں مقامی افراد کی ناکام کو ششوں کے بعد پی ڈی ایم اے کی ٹیم پہنچی بچے کو صحیح سلامت نکالنے کی کو ششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔
علاوہ ازیں ضلع خضدار کے تحصیل زہری گاؤں آڑ چینی میں احمد خان ڈائینہ زہری کے بیوی مسما (ع) تالاب کے کنارےبرتن دھورہی تھی کہ اچانک تالاب کےگڑھے میں گرکر پانی کی نظرہوگئی۔
ورثاء کے مطابق خاتون تالاب برتن دھونے کیلئے گئی تھیں جہاں خاتون سر چکرآنے کے باعث تالاب میں جاگری انہیں بچانے کی کوشش کی گئی لیکن جانبرنہ ہوسکی۔
اسطرح ضلع خضدارمرکزی شاہراہ پرکراچی سے کوئٹہ جانے والی المحمود کوچ باغبانہ کورک کے خطرناک موڑپر تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور بینامین موقع پرھلاک اور 8 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور لیویزباغبانہ اور مرک 1122 باغبانہ کے عملہ نے بروقت ریسکیوکرکے طبی امداددینے کے بعد مزیدایمبولینس کے زریعے زخمیوں کوباغبانہ سے خضدار ٹراما سینٹرریفرکردیاگیا۔
ضلع گوادر پسنی کے علاقے سردشت میں نوجوان نے خود کشی کر لی، شاہ جان ولد حیدر نامی نوجوان سردشت کلانچ کے علاقے تولگو کا رہائشی ہے، جس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکے۔
دوسری جانب ضلع گوادر سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیر کی نعش برآمد کرلی گئی ، فشریز ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ گوادر کے ٹیم کے دو روز کے مسلسل تلاش کے بعد ڈوبنے والے ماہی گیر کی نعش تلاش کی گئی گوادر کا ماہی گیر گزشتہ روز سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھاضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔
دریں اثناء ضلع لسبیلہ وندر کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کمسن بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی حالت میں ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی مین شاہراہ وندر کے قریب حسن آباد چوک کے مقام پر تیز رفتار پراڈو کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث موٹر سائیکل پر سوار تین افراد عبدالصمد ولد گل محمد ، نصیب اللہ ولد شبیر احمد ، شبیر احمد ولد چاکر احمد بتائے جاتے ہیں جو شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مرک ریسکیو سینٹر 1122 وندر کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو سینٹر وندر کی ٹیم نے زخمیوں کو ریسکیو کرکے بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مرک ریسکیو سینٹر کی ایمبولینس کے ذریعے ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیا۔