قلات میں فوج کشی دوران 40 سے زائد افراد جبری لاپتہ کردیئے گئےہیں ،ذرائع

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات میں گزشتہ روز پاکستانی فورسزکی فوج کشی دوران  قلات شہر، اسکلکو، یوسفی اور ہربوئی کے علاقوں سے چالیس کے قریب افراد کو جبری  لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہربوئی کے رہائشی آٹھ افراد کو پاکستانی فورسز نے اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب وہ قلات شہر سے واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

بتایا جارہاہے کہ  اسکلکو اور یوسفی سے بڑی تعداد بھی لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ تاہم تمام جبری لاپتہ افراد بارے مکمل تفصیلات نہیں مل سکے ہیں ۔
کیوں کہ علاقہ میں مواصلاتی نظام بلکل جام کردیاگیا ہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post