کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ، انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے پُرامن مظاہرین پر ہونے والے ریاستی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کہاہے کہ
ریاست اور اس کی خفیہ ایجنسیاں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
پی ٹی ایم کے نہتے مظاہرین پر فائرنگ دہشتگردی ہے اور یہ ریاستی تشدد کی ایک وحشیانہ مثال ہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ اس بربریت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں اور خطے کی تمام پسماندہ برادریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پی ٹی ایم کے ساتھ اس نازک وقت میں یکجہتی کا اظہار کریں اور ان کی آواز کو مزید مضبوط کریں۔
انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ریاستی سیکیورٹی فورسز کو اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹہرائیں۔