بلوچستان فائرنگ کے واقعات اور حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد ھلاک 1 زخمی

 


قلعہ سیف اللہ ،ہرنائی ،ڈھاڈر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پسند کی شادی کرنے پر والد نے بیٹی کو شوہر سمیت قتل کردیا۔

 لیویززرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ گوال اسماعیل زئی میں  سسر نے فائرنگ کرکے داماد اور بیٹی کو قتل کردیا۔

لیویز نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ 

ادھر  ہرنائی کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں میٹی کاتودا گرنے سے کانکن ھلاک  ہوگیا ۔

 کانکن کی نعش مزدوروں نے کوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا  جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کیا گیا ،جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتاہے۔ 

دریں اثناء ڈھاڈر بدامنی کے لپیٹ میں سخی تنگو کے قریب پولیس ایریا می ںسنی سے شال بکریاں لے جانے والے مزدا گاڑی کو ڈکیتی کے دوران ڈاکوں  فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ 

 گاڑی میں سوار باپ بیٹے فائرنگ کی زد میں آگئے باپ موقع پر ھلاک  بیٹا زخمی ہوگیا ۔  ھلاک  شخص کبھڑ خان جبکہ زخمی صدام حسین ولد کھبڑ خان سے شناخت ہوا ہے ۔

ھلاک زخمی ہونے والے کا تعلق جتک قبائل سکنہ منگچر بتایا جارہا ہے ، مقامی پولیس نے نعش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post