خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار سے دوسال قبل پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ممتاز بلوچ کی والدہ ماہ جان بلوچ بیٹے کی راہ تکتے تکتے اس دنیا سے رخصت کر گئیں۔
بتایا جارہاہے کہ ماہ جان بلوچ گذشتہ روز خضدار میں انتقال کرگئی، انھیں انکے آبائی علاقے سوراب میں دفنا دی گئی۔
آپ کو علم ہے ممتاز بلوچ کو پاکستانی فورسز خفیہ ایجنیسوں نے
6 ستمبر 2022 کو خضدار سے تیسری بار حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے ۔