نال لیویز نے خدابخش نامی شخص کو جھوٹی بیان نہ دینے پر گرفتار کرلیا ،لواحقین احتجاجا شاہراہ بند کردی



خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار لیویز کی غنڈہ گردی بے گناہ شخص کو گرفتار کرنے کے خلاف علاقوں مکینوں کا احتجاج  شاہراہ بند کردی ۔ 

بلوچ یکجہتی کمیٹی  نال زون نے سوشل میڈیا پر جاری احتجاج کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ  گریشہ میں غیرت کے نام پر رواں سال اپریل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں غلام جان نے اپنی بیٹی (ش) اور محمد نور ولد رمضان کو قتل کردیا۔ اس کے بعد غلام جان کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل خضدار میں قید کر دیا گیا۔

ترجمان  نے کہاہے کہ کچھ دنوں بعد دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوا جس کے بعد آج عدالت میں ان کی آخری پیشی تھی۔ تاہم اس سے قبل ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا جب نال لیویز کے اہلکار اسلام ساجدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گونی گریشہ میں گھروں پر چھاپے مارے اور لوگوں کو زبردستی گواہی دینے پر مجبور کیا۔ جب لوگوں نے گواہی دینے سے انکار کیا تو اسلام نے خدابخش نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

اس عمل کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  نال ڈاٹ پل پر مکمل روڈ بند کر کے احتجاج شروع کر دیاہے۔ 

احتجاج کرنے والے لوگ اسلام ساجدی اور اس کے رویے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post