پاراچنار میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ھلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی ،بنوں پولیس لائن پر حملہ

 


پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاراچنار کنوائی میں گزشتہ روز قبائلی تصادم ہوا ،فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا جس کے تیجے میں ابتک 18 افراد ھلاک  ہوگئے ہیں۔

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹل پاراچنار مین روڈ آج تیسرے روز بھی بند ہے۔

آپ کو علم ہے  دو روز قبل بھی ضلع کرم میں دو قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں 15 افراد ھلاک ہوگئے تھے۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق کنج علیزئی پہاڑوں اور ٹل پاراچنار روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں  پانچ افراد زخمی  ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں بنوں پولیس لائن پر حملہ، حملہ آور اندر داخل ، تفصیلات کے مطابق 

 خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر مسلح کا افراد کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

حملہ آور پولیس لائنز کے اندر گھس گئے اور اس وقت شدید فائرنگ جاری ہے۔

شدید فائرنگ کے باعث روڈ سنسان ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور پولیس لائن میں گھسے اور اندر جاکر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتک تین  پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ 

امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post