حب آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کیاجائے گا

 


حب ( پریس ریلیز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے آج بروز پیر، سہ پہر 4 بجے  21 اکتوبر،  لسبیلہ پریس کلب حب 

حب چوکی میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس احتجاج کا مقصد ریاست کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں اضافے، اور کراچی میں پرامن مظاہرین پر کیے جانے والے تشدد اور ان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ اس اہم احتجاج میں حب چوکی کے تمام مکاتب فکر سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ اس ظلم کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post