کراچی ملیر سے چینی باشندوں پر حملے کے الزام میں نوجوان حراست بعد جبری لاپتہ

 


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں چینی باشندوں پر حملے کے الزام میں تفتیش کاروں نےحملہ آور کے ایک رشتہ دار کو حراست میں لے لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے حملہ آور کے ساتھی کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں جبکہ تفتیش کاروں نے حملہ آور کے ایک رشتہ دار کو ملیر سے حراست میں لے لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آور نے حملے کے روز دن کے 12 بجے ہوٹل کا کمرہ چھوڑا، ہوٹل سے حملہ آور ملیر میں اپنے رشتہ دار کے گھر گیا اور رات کے وقت گاڑی لے کر ماڈل کالونی سے ہوتا ہوا حملے کے مقام پر پہنچا۔ 

ذرائع کے مطابق حملہ آور گزشتہ سال 3 دسمبر کو بھی صدر ریگل چوک کے قریب ہوٹل میں رکا تھا۔ ہوٹل میں حملہ آور سے اس کا دوست ملنے آیا تھا۔ 

تفتیشی حکام کے مطابق دونوں افراد نے کمرے میں تقریباً 4 گھنٹے قیام کیا اور پھر چیک آؤٹ کر دیا۔

تاہم سرکاری  حکام نے نوجوان بارے معلومات شائع نہیں کیے ہیں کہ ان کا نام کون ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post