محسن نقوی اور لٹیرے سن لیں پختون جرگہ انشاء اللہ ضرور کرینگے ۔ منظور پشتین



پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے جاری بیان میں کہاہے کہ جرنیلوں کے فرمانبردار غلام محسین نقوي

‏پشتون جرگے سے تم لُٹیروں کی خوف بلکل سہی ہے کیونکہ پشتونوں کے خون پر جو تم لوگ اربوں ڈالر کمانے اور انکے وسائل لوٹ کر ان پر اپنے کاروبار بسائے رکھے ہو، وہ مزید بند ہونا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ ‏یہ ایک حقیقت ہے اور پوری دنیا اسکی گواہ ہے کہ پی ٹی ایم ایک پرامن تحریک ہے اور پشتون جرگہ اپنے امن اور وسائل کے حق کے لئے بلایا   جارہا ہے اور یہ جرگہ پی ٹی ایم کا نہیں بلکہ سب پشتونوں کا جرگہ ہے ، مگر جرگہ اور پی ٹی ایم پر سخت وار کر کے تم لوگوں کا خیال ہے کہ جرگہ ناکام ہوجائیگا تو تم لوگ ڈالری جنگیں اور پختونخوا کے وسائل کی لوٹ مار جاری رکھ سکو گے یہ آپ لوگوں کی بھول ہے۔

منظور پشین نے کہاہے کہ ‏ محسن نقوی سمیت سب لٹیرے یاد رکھیں   کہ تم لوگوں کی پشتونوں پر ظلم جبر لوٹ مار تو ہم نے بند کرنا ہی ہے مگر جو حرکتیں بلوچستان سے لیکر خیبر پختونخوا تک کئی دنوں سے کئے ہیں وہ جرنیلو سمیت وفاق و صوبے سب کیساتھ اسکا حساب کتاب پختون ضرور کرینگے۔

‏اور ہاں پختون جرگہ انشاء اللہ ضرور کرینگے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post