کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے سامی اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض فوج اور ایک فوجی مخبر و آلہ کار کو نشانہ بنایا ہے ۔
ترجمان نے کہا ہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے سامی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے دشمن فوج کو نشانہ بنایا۔ حملے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انھوں نے دوسری جاری بیان میں کہا ہےکہ آج ایک اور کاروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت شہر کے مچھلی مارکیٹ کے قریب ایک حملے میں پاکستانی فوج کے آلہ کار ملا یعقوب عرف قریشی کو ہلاک کردیا۔
جیئند بلوچ نے کہا ہےکہ مذکورہ فوجی آلہ کار مصالحہ فروش کے بھیس میں پاکستان فوج کے ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔
انہوں نے کہاہےکہ ملا یعقوب عرف قریشی کو ایم آئی دفتر جانے سمیت شہر میں قابض فوج کی جارحیت کے دوران فوج کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔ تربت شہر و گردنواح میں مذکورہ شخص قابض فوج کیلئے مخبری کرنے سمیت دشمن فوج کے لیے مخبر بھرتی کرنے کا بھی کام سرانجام دے رہا تھا۔
انھوں نے آخر میں کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری جنگ جاری رہے گی