پنجگور ( پریس ریلیز ) پنجگور تحصیل پروم کے ورنا ڈگری ہولڈرز کی جانب سے پروم میں محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں کو اشتہار میں شامل نہ کرنے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،مظاہرہ کیا گیا ،جس میں تحصیل پروم کے خواتین حضرات ڈگری ہولڈرز شامل تھے.
احتجاجی ریلی رابطہ کمیٹی سے شروع ہوتا ہوا تحصیل چوک پہنچ کر ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگیا.احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ورنا ڈگری ہولڈرز اکرم زاکر،ناصر ہیبتان،یارجان بلوچ اور رابطہ کمیٹی کے چیئرمین عارف مولجان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پروم تعلیمی لحاظ سے ہر وقت پسماندہ رہا ہے اور یہی پسماندگی کی وجوہات میں یہاں کے تعلیمی آفیسران شامل ہیں جنہوں نے ہف دور میں پروم کو پسماندہ رکھا ہے اور ہر دور میں اپنے من پسند اور ڈیوٹی سے قاصر افراد کو پوسٹ کرکے سالہا سال غیر حاضر رہے اور یہاں کے بچے تعلیم کی زیور سے محروم رہے ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں سے تحصیل پروم کے بند سکولوں پر ہمیشہ تعلیمی آفیسران یہی کہتے تھے کہ پروم میں اکثریت کے سکولوں کی آسامیاں خالی ہیں اور اسی وجہ سے سکول بند ہیں، لیکن اصل ہی میں بلو چستان حکومت کی جانب سے بند سکولوں کو کھولنے اور سکولوں میں تعلیمی بہتری کے حوالے سے عارضی طور پر اساتزہ کی تعیناتی کے حوالے سے اشتہار جاری کرکے عارضی طور پر اساتزہ کی بھرتی کا جونوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، لیکن پروم کے درجنوں بند سکولوں میں خالی آسامیوں کو اشتہار میں شامل نہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے آفیسران نے بد نیتی اور تعصب کی انتہا کی ہے اور اس کے خلاف ہم احتجاج کرکے اپنے حقوق اور اپنے بچوں کی مستقبل کیلئے احتجاج کو مزید سخت کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ کے زمہ داران کو 15اکتوبر تک کا وقت دیتے ہیں اور اُن سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر ہماری ڈیڈ لائن تک پروم کی خالی آسامیوں کو اشتہار نہیں کیا گیاتو اس کے بعدہم علاقے کے عوام،نوجوان اور سفید ریش کے ساتھ مل کر محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے.
طلباء نے کہا کہ اب وہ دور ختم ہوا ہے اور اپنے بچوں کی مستقبل کو بچانے کیلئے ہم احتجاج کے سارے طریقے اپنا لیں گے.
انہوں نے کہاکہ محکمہ کے زمہ داران اور سیاسی لوگ پروم سے اپنی رویہ کو مثبت بنائیں اور پروم کے ساتھ ہونے والی ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے.
انہوں نے مزید کہاکہ پروم میں درجنوں بے روزگار اعلی تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈر نوجوان اپنے حقوق کی حصولی کیلئے متحد ہیں اور اب کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے خالی آسامیوں پر اپنے من پسند غیر حاضر اساتزہ کو تعینات کریں اور ہمارے علاقے کی خالی آسامیوں کو کہیں اور منتقل کریں.
انہوں نے آخر میں کہاکہ اگر 15 اکتوبر کو تحصیل پروم کی خالی آسامیاں مشتہر نہ ہوئیں تو سخت احتجاج کا راستہ اپنائیں گے.