کیچ جبری لاپتہ شاہ مراد بلوچ کو بازیاب کیا جائے ، لواحقین

 


بلوچستان ضلع کیچ بلیدہ سے  لاپتہ شاہ مراد کے لواحقین  نے جاری بیان میں کہاہے کہ  شاہ مراد بلوچ کو حکومتی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے کوشک بلیدہ سے 15 جون 2019 کو  اغواء کرلیا جس کے بعد سے تاحال  ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ 

انھوں نے کہاہے کہ ہم نے شاہ مراد کے باحفاظت بازیابی کے لیے عدالتی دروازے کھٹکھٹائے ، سوشل میڈیا کمپائنز چلائے لیکن پھر بھی ان کے حوالے سے ہمیں کوئی بھی قسم کی تسلی  نہیں دی گئی کہ وہ کہاں ہیں اور کیسے ہیں ۔

لواحقین نے سیاسی سماجی  انسانی حقوق کے اداروں  کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین سے  اپیل کی ہے کہ باحفاظت بازیابی کیلئے آواز بلند کریں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post