بدامنی کیخلاف آل پارٹیزایکشن کمیٹی بھاگ کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرہ کیا گیا

 


بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھاگ شہر میں بڑھتی ہوٸی بدامنی کیخلاف جھانگیرچوک پر آل پارٹیزایکشن کمیٹی بھاگ کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی جماعتوں سمیت تاجر برادری نے بھی بھر پور شرکت کی ۔


 اس موقع پر سیاسی و سماجی جماعتوں نے بھاگ انتظامیہ کی نااہلی پر سوال اٹھاتے ہو ئے کہا کہ آئے روز بھاگ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور وارداتوں میں اضافہ ہونا بھاگ انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کی نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے  ۔


انھوں نے کہاکہ گزشتہ دن مین بازار سے نامعلوم چور قاضی عنایت اللہ تاجر کی دکان کی چھت توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے۔ انتظامیہ بھاگ شہر میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئ ہے ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل پر کھلی کچہری کے نام پر فوٹو سیشن کرکے اپنی کارکردگی ظاہر کرتی ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔


انھوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کچھی اور ایس پی کچھی سے مطالبہ کرتے ہیں بھاگ ضلع بولان کی بڑی تحصیل ہے اگر حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کا ازالہ کرنا ہے تو عوام کے درمیان آکر کچہری لگائیں نہ کہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر کاغذی کاروائی کریں۔


مقررین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فل فور متاثرہ تاجر کی رقم کی برآمدگی کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاجی داہرہ کار وسیع کیا جائے گا۔


احتجاجی مظاہرے میں سیاسی جماعتوں  جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر سید ارشد شاہ تحصیل امیر حافظ محمد یوسف گویا ۔جنرل سیکرٹری عبدالسلام نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکرٹری عبدالغنی بلوچ،ضلعی جنرل سیکرٹری کچھی ماما عبدالستار بنگلزئی،گیلارام،تحصیل صدر وفا مراد سومرو۔میونسپل کمیٹی وائس چیئرمین بابو محمد عثمان ہانبھی جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما آغا وحید ملزئی سمیت دیگرسیاسی  عہدے دار بھی موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post