گوادر بی ایس او کے چیئرمین سمیت بی وائی سی رہنماساتھی عدالت میں محصور ساتھی ڈرائیور گرفتار

 


گوادر ( نمائندہ خصوصی ) بلوچ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کے رہنما ملا جمیل عرف عبداللہ میر ، بالاچ فیصل ، اور ابوبکر کلانچی کو  پولیس اور حساس اداروں نے عدالت میں محصور کر دیا   ۔

 چیئرمین بی ایس او بالاچ قادر اور عبداللہ میر نے وائرل ویڈیو میں کہاہے کہ گوادر میں بلوچ راجی مچی کے بعد ان پر اور دیگر موجود ساتھیوں پر ایف آئی آر کیاگیا تھا ،جس کے بعد انھوں نے آئین کے مطابق عدالت گئےاور عبوری ضمانت حاصل کی ،آج دوسری پیشی تھی جہاں ان کی ضمانت کنفرم ہوئی مگر اس کے باوجود فورسز ، سی ٹی ڈی عدالت کے باہر انھیں گرفتار کرنے لاپتہ کرنے کیلے مسلسل پچھلے تین گھنٹے سے ہراساں کرکے محصور رکھا ہواہے۔ جبکہ گیٹ پر انکے ساتھی ڈرائیور کو فورسز پکڑ کر لے گئے ہیں۔ 

 انھوں اس دوران صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر قائم جھوٹے مقدمات میں ضمانت کنفرم  ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے گوادر جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت  کا  گھیراؤ کر دیا ،ہم  تین گھنٹے سے مجسٹریٹ کے عدالت میں محصور ہیں اور ہمارے  جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post