کوئٹہ ( نامہ نگار ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہیبت خان سمالانی اور نورالدین سمالانی ولد ظریف خان کے لواحقین نے ان کے کوائف وی بی ایم کو فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ میر کول کمپنی میں کام کرتے تھے
جمعرات کے روز مزدوروں کو ادائیگی کی جاتی ہے ، وہ بھی رواں ماہ کی 17 تاریخ کو جناح روڑ شال پہنچ کر متعلقہ مقام پر مزدوری کی رقم وصول کرکے واپس آرہے تھے کہ ان کو فورسز نے قدوسی جنرل سٹور کے سامنے سے حراست میں لینے کےبعد جبری لاپتہ کردیاگیا،جس کے بعد سے دونوں تاحال لاپتہ ہیں ۔
ترجمان نے کہاہے کہ تنظیمی سطح پر لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی ہےکہ ہیبت خان اور نورالدین کے کیس کو حکومت اور کمیشن کو فراہم کیاجائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔