کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر و مرکزی رہنما میر طاہر بزنجو نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس ) پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئین میں ترامیم کرنے کے لیے طریقہ کار موجود ہے جو 18ویں ترامیم کے ضمن میں اختیار کی گئی تھی یہ کسی آئینی ترامیم میں جن کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ ازیت اور کرب سے گزر رہے ہیں ان کے فیملی کو حراساں اور اغوا کیا جارہا ہے اور زور زبردستی ان ترامیم کو منظور کرنے کی کوششیں جاری ہے ہم اس بدمعاشی اور غندہ گردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیا ہمارے ملک کے بڑے بڑے لیڈروں کو یہ سب کچھ نظر نہیں آرہا ہے یا یہ سب کچھ ان کی سرپرستی میں میں ہورہا ہے ۔