نوشکی سے 9 اور کیچ سے قلات کا ایک نوجوان جبری لاپتہ



نوشکی ،قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ،نامہ نگاراں ) نوشکی اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے 10 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا، بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے نوشکی کے علاقے تاڑیز اور بدل کاریز کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارتے ہوئے 9 افراد ماسٹر فرید احمد ولد حاجی دولت خان بادینی، عبد المالک ولد حاجی کرم خان، ممتاز بلوچ ولد حاجی امان اللہ، اقبال بلوچ ولد حاجی امان اللہ، حبیب بلوچ ولد علی دوست، شریف جان ولد پراموس خان، شاہ سلیم ولد حاجی فاضل خان، ظہور جان ولد حاجی فاضل خان اور اسفند بلوچ ولد نجیب اللہ کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ نوشکی سے جبری گمشدگیوں کے واقعات 7 اور 8 اکتوبر کو پیش آئے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں قلات سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو فورسز نے کیچ سے جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 



بتایا جارہاہے کہ  11 اکتوبر کی شام 1:30 بجے کے قریب قلات کے رہائشی عبدالمالک ولد محمد یوسف کو تربت کیچ سے سی ٹی ڈی اور ایف سی کے اہلکاروں نے لاپتہ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

اہلخانہ نے تمام انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ عبدالمالک کے لئے آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.


 

Post a Comment

Previous Post Next Post