بی وائی سی رہنما ،صحافی بھائی سمیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 



مستونگ: پاکستانی فورسز نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر صحافی سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کلی کڑک مستونگ میں رات گئے گھر پر چھاپہ مار کر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء عدنان بلوچ، اور مستونگ کے علاقے ٹنڈلان میں چھاپہ مار کر صحافی ظہیر احمد مینگل اور ان کے بھائی عامر ولد غوث بخش کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔ 

پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے موبائل فون بھی  چھین کر لے گئے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post