قلات: سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 4 ستمبر بروز بدھ شام 6 بجے قلات کے علاقے شاہ مردان میں قائم  قابض پاکستانی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو اس وقت اسنائپر سے نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی تبدیل کررہے تھے، جس کی زد میں آکر ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسنائپر حملے کے بعد سرمچاروں نے پوسٹ پر راکٹ گولے فائر کیے جو چیک پوسٹ کے اندر جا گرے جس سے فورسز کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ بلوچستان میں پاکستانی ریگولر فوج اور ایف سی کی بڑی تعداد جدید مشینری سے لیس ہے لیکن گوریلا جنگی حکمت عملیوں نے بلوچستان میں فوج کو ذہنی و نفسیاتی بیماریوں کا شکار بنادیا ہے۔ پاکستانی فوج کے پاس ان بیماریوں سے نجات کا واحد حل بلوچستان سے مکمل انخلاء ہے۔

 بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post