یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ضلع قلات کے علاقے نرمک تخت کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر متعدد BM12 کے گولے داغے جو پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے اندر گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے اور مرکزی کیمپ سے آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھے گئے۔
جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ حملے کے بعد مذکورہ کیمپ پر کوئٹہ کی طرف سے چھ ہیلی کاپٹروں کی ہنگامی آمد اور لینڈنگ کے بعد پھر کوئٹہ کی طرف پرواز کرنا یہ ظاہر کرتا ہے ، ہمارے سرمچاروں کے حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور ان ہیلی کاپٹروں کی آمد یہ واضح کرتا ہے کہ قابض پاکستانی فوج اپنے ہلاک یا زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر رہا ہے۔
ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔