گوادر: سائیجی میں فوج کشی جاری، خوراک کے قلت کا سامان

 


بلوچستان ضلع گوادر اور ضلع کیچ کے درمیانی  پہاڑی سلسلے سائیجی اور متصل علاقے میں تیسرے دن بھی بڑے پیمانے پر پاکستانی فوج کی فوج کشی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سائیجی سے متصل علاقوں دودرو کنڈ، کڈان، دروار کے علاقوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوج بربریت میں مصروف ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ناکہ بندی کرکے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو خوراک کے قلت  کا سامنا ہے۔

آخری اطلاع تک مزکورہ علاقوں سے تاحال کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post