گلی باھوٹ بازار میں دو بھائیوں کی گاڑیاں مسلح افراد نے چھین لیں، ہم انصاف کے طالب ہیں متاثرین



بلوچستان کیچ کے علاقہ تحصیل بلیدہ  کلی گلی باھوٹ بازار سے بدھ 11 ستمبر 2024 کی صبح 6 بجے، دو بھائیوں، بالاچ ولد حسن اور گہرام ولد حسن، اپنی دو تیل بردار گاڑیوں برنگ سبز زمیاد اور  دوسری دو ہزارجو ڈیزل سے لوڈ تھیں، تربت کے لیے روانہ ہوئے۔ گلی باھوٹ بازار اور زوندان کے درمیان، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے بندوق کے زور پر ان سے گاڑیاں چھین لیں۔

الخانہ کا کہنا ہے کہ ہماری خاندان اس واقع کے بعد  شدید صدمے اور پریشانی میں مبتلا ہے کیونکہ اس واقعے کے بعد علاقے میں یہ چمہ گوئی شروع ہے کہ بات تنظیم کے لوگ اس میں ملوث ہیں۔ ان افراد کا طریقہ کار، حلیہ، اور انداز تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد جیسا تھا، اور ہر طرف یہی قیاس آرائیاں بھی عام  ہو رہی ہیں۔

ہم یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ آخر ہمارا قصور کیا ہے؟ ہم اپنے روزمرہ کے روزگار سے اپنی محنت کی روٹی کما رہے ہیں اور ہمارے بھائی بھی اس دن اسی مقصد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابھی تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہماری گاڑیاں کہاں ہیں اور کس مقصد کے لیے لی گئیں۔

ہم بلوچستان کہ سب تنظیم سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر تنظیم کا ہمارے خاندان کے ساتھ یا ہمارے بھائیوں سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ واضح کیا جائے۔ ہم اپنے مال اور روزگار کو کھونے کی تکلیف میں ہیں اور تنظیم سے جواب کے طلبگار ہیں۔ ہمیں یہ بتا جائے کہ آخر ہماری محنت کی کمائی کیوں ہم سے چھینی جا رہی ہے؟

ہمارے خاندان کی یہ پرزور اپیل ہے کہ اس معاملے میں ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہماری گاڑیاں واپس کی جائیں تاکہ ہم اپنی محنت سے زندگی گزار سکیں۔ ہم تنظیم سے جواب کے منتظر ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ہماری آواز سنی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post