کوئٹہ نیوکاہان سے 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے عبدالرحمن مری تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 13 فروری 2015 کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نیو کاہان کے رہائشی عبدالرحمن مری ولد محمد بخش تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالرحمن مری کی لواحقین پچھلے 9 سال سے مسلسل اذیت کاٹ رہی ہیں۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ عبدالرحمن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے منظرعام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔
دوسری جانب میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں ہیں۔
انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ رواں سال 4 فروری کو میر زمان سمالانی ولد شاہ زمان اور احمد نواز سمالانی ولد خدائے رحیم کو ڈیگاری کراس FC چیک پوسٹ سے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے ،جو تاحال لاپتہ ہیں ۔
شال سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ دین محمد مری بازیاب ہواہے ۔
انھیں رواں سال 24 آگست کو یزار گنجی شال سےفورسز نے جبری لاپتہ کردیا تھا۔
علاوہ ازیں جبری لاپتہ کمالان دشتی شال سے بازیاب ہواہے ۔