نوشکی میں پاکستانی فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں آج نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کےایک آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے نوشکی شہر میں مَل اسٹاپ کے مقام پر فائرنگ کرکے پاکستانی فوج کے آلہ کار عبدالوحید ولد عبداللہ بابر سکنہ سندھ کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاہےکہ مذکورہ شخص پر بی ایل اے سرمچار کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے جو بھیس بدل کر نوشکی شہر میں مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

جیئند بلوچ نے کہاہےکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post