بلیده پاکستانی فورسز کی سول آبادی پر فائرنگ خاتون زخمی



ضلع کیچ  تحصیل بلیده  کے محملہ  ریکو  میں  پاکستانی فورسز کیمپ سے الصبح فجر کے وقت فائرنگ کی گئی جس سے ایک گولی اپنی گھر میں بیٹھی خاتون کی ٹانگ میں لگی ۔

 واقع کے بعد خاتون کو تربت لے جایا گیا جہاں علاج جاری ہے ۔ 

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں  اس سے پہلے بھی کیمپ سے فائرنگ میں ایک خاتون کی بازو پر گولی لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئی تھی  ۔ 

ان کا کہنا ہے کہ نہ جانے کیوں چند دنوں سے فورسز رات کو آبادی کو فائرنگ میں نشانہ بناتے رہے ہیں ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post