بلوچستان ضلع خاران میں ایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نےحملہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ایک بجے کے قریب خاران کے علاقے سرگردان میں سی پیک روڈ پر مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام بھاری مشینریز ،ڈوزرز
،لوڈرز،ڈمپرز ٹرکوں سمیت دیگر کو نزر آتش کرکے تباہ کردیا ۔
واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔
آپ کو علم ہے گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بھی مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام بھاری مشینریز، لوڈر ،ڈمپرز گاڑیوں اور دیگر مشینریز کو نذر آتش کردیا تھا۔
تعمیراتی منصوبوں اور ان پر کام کرنے والی کمپنیوں پر اس سے قبل حملے ہوتے رہے ہیں، جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
آزادی پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ وسائل کی لوٹ مار میں انھی تعمیراتی کمپنیوں کا زائد ہاتھ ہے کیوں کہ وہ سائل کی لوٹ مار کیلے راستے بناتے ہیں جس کی وجہ سے قابض کو وسائل لیجانے میں کم وقت اور زائد وسائل لوٹنے میں مدد ملتی ہے ۔