بولان اور مستونگ میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، فوجی کشی کیلے 20 ارب جاری



بلوچستان کے ضلع بولان اور مستونگ میں جمعرات کی الصبح سے  پاکستانی فوج کی بڑے پیمانے پر فوج کشی جاری رہی ، جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطانق آج صبح پاکستان فوج نے مستونگ کے علاقوں مرو، ریشی، گیشک، شیشار اور گردنواح میں  فوج کشی  کا آغاز کردیا تھا ۔  جس میں  سات ہیلی کاپٹر  حصہ لے رہے تھے ۔ 

اس طرح  بولان کے علاقے مچھ، روشی، آب گم اور مارگٹ میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری رہا۔ 

اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر زمینی و فضائی آپریشن کی جارہی ہے۔

پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔

آپ کو علم ہے کہ دو روز قبل مستونگ میں فوج کشی  کی گئی ، جہاں پاکستانی حکام نے جھڑپوں میں تین بلوچ آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔ 

علاوہ ازیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ای سی سی نے فوج کشی عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی ہے ۔





Post a Comment

Previous Post Next Post