راولپنڈی پاکستانی فوجی ترجمان آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی وحشی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوج کشی کی مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو قتل کردیا ہے ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے بتایا گیا ہےکہ گزشتہ رات کارروائیوں میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
تاہم انھوں ھلاک اور زخمیوں کے تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں ۔
آپ جانتے ہیں الصبح کیچ بلیدہ میں پاکستانی فورسز نے کیمپ سے نزدیکی آبادی پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو زخمی ،جبکہ گزشتہ روز خضدار اور بولان میں خضدار سے جبری لاپتہ چار افراد ، سعید مینگل،نثار زہری ،نعیم ساسولی اور فیاض احمد کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا جنھیں رواں سال جون اور جولائی میں حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاگیاتھا ۔