جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے
سیکرٹری انفارمیشن کے جاری بیان کے مطابق بلوچ راجی مچی زوم کانفرنس جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 3 اگست 2024 رات 8 بجے منعقد ہو گی، زوم کانفرنس میں مہمان اسپیکر بلوچ نیشنل موومنٹ BNM کے سیکرٹری انفارمیشن و ثقافت قاضی داد محمد ریحان ہوں گے ،جبکہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل واجد علی ایڈووکیٹ , سابق ترجمان حبیب الرحمن کے علاؤہ باہیں بازو کے ترقی پسند راہنما گفتگو کریں گے ۔
بیان کے مطابق بلوچ راجی مچی زوم کانفرنس میں بلوچ راجی مچی اجتماع ریاستی بربریت اور مزاحمتی تحریکوں کی اہمیت و مقاصد کو زیر بحث لایا جائے گا، محکوم اقوام کی قومی و عوامی تحریکوں پر سوالات کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا، ترقی پسند و تحریکی دوستوں سے کانفرنس میں شمولیت کی استدعا ہے۔