سبی میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

 


بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج  سبی میں قابض پاکستانی پولیس فورس کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی آر جی کے سر مچاروں نے سبی شہر  پی ایچ ای دفتر کے قریب قابض پاکستانی پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post