کیچ: کولواہ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف   کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے دو موٹر سائیکل سوار کارندوں پر حملہ کیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ آج 18 جولائی دن کے تین بجے کولواہ رودکان میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے دو موٹرسائیکل سوار فوجی کارندوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب دشمن فوج لوکل گاڑیوں کے زریعے اپنے لیے راشن لے جا رہی تھی۔

شکست خوردہ دشمن سرمچاروں کے حملوں کے ڈر سے اپنے لیے خود راشن نہیں لئے جاسکتے اور اس کام کیلئے وہ لوکل گاڑیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم عام لوگوں اور لوکل گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو تبنہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج کے ہاتھوں استعمال ہوکر اپنے تحریک کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں، اس تحریک میں بلوچ قوم نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔جو بھی اس تحریک کے سامنے رکاوٹ بنے کی کوشش کریگا وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا زمہ دار خود ہونگے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے قابض افواج اور اس کے معاون کاروں پر جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post