خضدار سے خواتین گرفتار ، نالائق حکمرانوں کو اندازہ نہیں وہ کیا کررہے ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

 


بلوچ یکجتی کمیٹی  کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہاہے کہ خضدار سے جبری گمشدگی کے شکار آصف اور رشید کی بہن سائرہ، سلمان کی بہن سادیہ بلوچ اور ان کے ہمراہ دیگر خواتین کو خضدار شہر کھنڈ روڈ سے ایف سی کے کارندوں نے غیر قانونی حراست میں لیا ہے اور ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کررہے ہیں اور عوام کے ان قریب جانے نہیں دے رہے ہیں۔ 

انھوں نے لکھا ہے کہ یہ عمل جلتی پر تیل پھینکے والا کام ہے، اس ریاست کے نالائق حکمران اور اداروں کو کچھ بھی اندازہ نہیں ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔ اگر سائرہ، سادیہ اور دیگر بلوچ بہنوں کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تو بلوچ یکجہتی کمیٹی بہت جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔



Post a Comment

Previous Post Next Post