خضدار کے عوام نے عوامی مزاحمت کے زور پر ریاستی فوج کے چنگل سے خواتین کو چھڑوا دیا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر تازہ ترین پوسٹ میں کہاہے کہ  خضدار میں چار گھنٹے سے زیر حراست سائرہ بلوچ، سادیہ بلوچ اور دیگر بلوچ خواتین کو خضدار کے عوام نے عوامی مزاحمت کے زور پر ریاستی فوج کے چنگل سے آزاد کیا۔

انھوں نے کہاہے کہ خضدار کے عوام نے بڑی تعداد میں اپنی بہنوں کی حفاظت کے لیے ریاستی فوج کی گاڑیوں کے سامنے مسلسل چار گھنٹے تک مزاحمت کی اور بالآخر عوامی مزاحمت کامیاب ہوئی۔


ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ ریاستی فوج کے اس جابرانہ رویے کے خلاف خضدار کے عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر شال کراچی ہا وے کو بند کیا ہے اور فوج کے اس رویے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 ہم بی وائی سی کی پلیٹ فارم سے خضدار کے عوام سے اپیل کرتے ہیں   کہ زیادہ سے زیادہ اس احتجاج میں شامل ہوجائیں اور عوامی طاقت سے جبر کے اس نظام کو شکست دیں۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post