گڈانی، سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے 2 کی نعشیں برآمد



گڈانی  یوم عاشور پر عام تعطیل کے دن گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے والوں کا جم غفیر، گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے جن میں سے گڈانی میونسپل کمیٹی کے غوطہ خوروں نے 10 کو بچالیا ، جبکہ 2 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

بتایا جارہا ہے کہ نعشوں اور نازک حالت میں سمندر سے نکالے گئے افراد کو رورل ہیلتھ سینٹر گڈانی منتقل کردیا گیا ہے ۔

ایس ایچ او گڈانی قاضی شہک بلوچ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق منصورہ کالونی کراچی سے ہے۔ ھلاک ہونے والوں کی شناخت واصف ولد خالا خان عمر 24 سال، اسد ولد محمد امین عمر 20 سال ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post