آواران: سی پیک روڈ کے نام پر لوگوں پر تشدد کرکے ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں، عوامی حلقے

 


آواران کے مختلف مقامات پر سی پیک روڈ کے نام پر مقامی لوگوں کے مکانات کو بلڈوزر سے مسمار کیے جارہے ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق گزشتہ روز آواران کے علاقے سوراب ڈنسر میں ظہور احمد ولد لالو کے گھر کو  مسمار کر دیا گیا ۔ ظہور احمد اور اس کے بھائی محمد بخش نے مکانات مسمار کرنے کے خلاف مزاحمت کی جس کے بعد لیویز نے انہیں گرفتار کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق غریب شہریوں پر تشدد کرکے انکے گھر گرا جارہے ہیں مگر انھیں کوئی   معاوضہ بھی نہیں دیا جارہاہے کہ وہ اپنے بچوں کیلے چھت بنا سکیں۔ 

بلڈوزر سے گھروں کو مسمار کیے جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی مکانات کو گرایا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post